2011-05-21





پاکستان اورچین کے درمیان سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
21مئی 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اورچین کے کے درمیان سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ کے حوالے سے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت آٹھ، آٹھ روپے تھی۔ ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے تصویریں شائع کی گئی تھیں۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر پس منظر میں پاکستان اور چین کے پرچم بنے تھے اور انگریزی میں 60TH ANNIVERSARY OF DIPLOMATIC RELATIONS BETWEEN PAKISTAN & CHINA کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا ۔