بی وی ایس پارسی ہائی اسکول، کراچی کے قیام کی ایک سو پچاسویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

23مئی 2009ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کراچی کے معروف تعلیمی ادارے بی وی ایس (بائی ویربائی جی سپاری والا) پارسی ہائی اسکول کے قیام کی ایک سوپچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس اسکول کا لوگو اور عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی اورانگریزی میں 1859-2009 150 YEARS OF BAI VIRIBAIJI SOPARIVALA PARSI HIGH SCHOOL, KARACHI کے الفاظ تحریرتھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت پانچ روپے تھی اور اس کا ڈیزائن فیضی امیر صدیقی نے تیارکیا تھا۔

UP